ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیسکشن بلال خان کا کہنا ہے کہ اس،وقت اسلام آبادمیں 14 لاکھ سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں ۔ جبکہ یومیہ رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔جن کے لئے الگ الگ کاونٹر قائم کئے گئے ہیں تاکہ آنے والے شہریوں کو مشکلات کا،سامنا نا کرنا پڑے ۔ لیکن گاڑیوں کی امپورٹ بند ہونے اور مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ میں نمایاں کمی کی وجہ سے رجسٹریشن میں بھی کمی واقع ہوئی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے نمائندہ وفد زیر قیادت صغیر چوہدری بریفنگ میں کیا، وفد میں چئیرمین اکرا رانا کوثر علی بھی شریک ہوئے ۔ بلال خان کا کہنا تھا کہ ٹوکن ٹیکس کی وصولی جعلی رجسٹریشن کے خاتمے اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس،کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کالے شیشوں کے تمام پرمٹ کینسل ہوچکے ہیں اس لئے کسی کو بھی گاڑی کے کالے شیشے کرنے کی اجازت نے ۔ کالے شیشوں سے متعلق انہوں انکشاف کیا کہ اب مارکیٹ میں ایسے ٹنٹڈ گلاسز دستیاب ہیں جو پش بٹن سے کنٹرول ہوتے ہیں جونہی بٹن پش کیا جاتا ہے تو یہ شیشے سے الگ ہوکر نیچے چلے جاتے ہیں جس کا پتا ہی نہیں چلتا۔ بلال خان نے بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد نے 2400 شراب کے پرمٹ جاری کئے ہیں ۔۔
ہوٹلوں سے بیڈ ٹیکس،پروفیشنل ٹیکس رجسٹریشن۔ اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں گزشتہ ایک سال کے دوران 16 ارب 42 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار،42 روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چوری شدہ سینکڑوں گاڑیاں ریکور کرکے متعلقہ صوبوں کے حوالے کی ہیں ۔آخر میں ڈائریکٹر بلال خان اور سینئر ای ٹی او شریف گل نے اکرا وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا،
وفد میں اے بی این نیوز و روزنامہ اوصاف سے احسان بخاری۔ اے آر وائی نیوز سے مہوش نذیر ۔ صائمہ رحمان۔ روز نیوز سے مہوش چوہدری۔ روزنامہ ممتاز سے شیراز حسین. میٹرو ون نیوز سے احتشام اور سینئر صحافی شمس نیازی و عزیر رانا کے ساتھ ساتھ 92 نیوز سے سینئر کیمرہ مین امجد عباسی نے خصوصی طور پر شرکت کی