سواں پل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے کیوجہ سے ٹریفک کےلئے بند

راولپنڈی پریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سواں پل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے کیوجہ سے ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا،روات سے کچہری جانیوالی ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔کچہری سے روات جانیوالی ٹریفک کو سنگل لائن میں چلایا جا رہا ہے۔

سواں ہائی کو رٹ کے مقام پر دونوں اطراف ٹریفک کا شدید دباﺅ ہے۔انچارج ٹریفک سول لائن سرکل نفری سمیت ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں کوشاں۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس کے اضافی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔روات سے کچہری چوک اور جہلم روڈ سے روات جانیوالے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔