امیدوار برائے حلقہ پی پی 12 حامد نواز راجہ کی میل ملاقاتوں کا سلسلہ تیز، میرا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے، حامد نواز راجہ

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی حامد نواز راجہ نے سیاسی میل ملاقاتوں کے سلسلے کو تیز کردیا ہے، سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ نے حلقے اور ملک کی معروف سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن میں ملک کے سیاسی، معاشی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، حامد نواز راجہ نے حلقے کے عوام کیساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا ہوا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے، اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے دروازے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں، کسی کو کسی طرح کا بھی مسئلہ ہو میں ان کی خدمت کیلئے تیار ہوں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمانی سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ان کی خدمت کرنا ہے، انشاء اللہ منتخب ہو کر صحیح معنوں میں عوامی خدمت کی مثال قائم کروں گا۔