سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ کا حلقہ پی پی 12 کیساتھ حلقہ این اے 59 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سابق تحصیل ناظم اور حلقہ پی پی 12 کے امیدوار حامد نواز راجہ نے اب آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 59 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قریبی رفقا اور حلقہ کے عمائدین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ این اے 59 سے بھی الیکشن لڑوں گا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی یہی کہتا ہوں کہ میری سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے

میں عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کا مشن لیکر نکلا ہوں، انہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم ہوتے ہوئے بھی عوام کی بے لوث خدمت کی اور اب اسمبلی میں پہنچ کر اس خدمت کے سلسلے کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہوں، حامد نواز راجہ نے مزید کہا کہ میرے گھر کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہوئے ہیں دن ہو یا رات عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہوں، دریں اثنا حامد نواز راجہ عیدالاضحیٰ پر حلقے کے عوام کو دلی مبارک دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ عید پر ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں لازمی شریک کریں جو غریب اور بے کس ہیں، اس عمل میں اللہ پاک کی ذات راضی ہوتی ہے۔