اسلام آبادکیپیٹل پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا،آئی سی سی پی او نے موثر سکیورٹی انتظامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔شہر بھر میں 3000سے زائدپولیس افسران واہلکارسکیورٹی کے موثر اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہے، موثر پولیسنگ اورسخت سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا،آئی سی سی پی او نے اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موثر پولیسنگ اور سخت سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جبکہ تمام سینئر پولیس افسران اپنے ماتحت افسران کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہے،اس موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے موثر انتظامات اور ٹریفک کی روانی کی بہتر بنانے کے لئے 3000سے زائدپولیس افسران واہلکاروں نے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے
پولیس اہلکاروں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی نگرانی کی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مختلف علاقوں میں چیکنگ بھی کی،لیک ویو پارک، چتھر پارک، دامن کوہ، پیر سوہاوہ اور فاطمہ جناح پارک سمیت مختلف پارکوں اور سیاحتی مقامات میں بھی اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ سڑکوں پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ٹریفک جام پر قابو پانے کے لیے ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے تعینات تھے
اسلام آباد کیپیٹل پولیس ڈولفن کے دستے بھی شہر میں موثر گشت کرتے رہے،جبکہ سیف سٹی اسلام آباد کے جدید سرویلنس کیمرہ جات کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں کی نگرانی کی جاتی رہی،اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ اسلام کیپیٹل پولیس مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موثر انتظامات کے تسلسل کو یقینی بنائے گی
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کی سکیورٹی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہر کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔