سفارتخانے لیجانے والی شٹل سروس کے نام پر ویزا لگوانے کیلئے جانے والوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا

غیر ملکی ویزے کے حصول کے لئے ڈپلومیٹک انکلیو مختلف سفارتخانوں میں جانے والے شہریوں کو شٹل سروس کے نام پر لوٹے جانے کا انکشاف ہوا ہے شٹل سروس کی انتظامیہ نے سی ڈی اے کے افسران کی ایما پر مختلف سفارتخانوں میں جانے والے شہریوں سے 5ہزار3ہزار اور ایک ہزار کا ریٹ مقرر کرر کھا ہے شہریوں کا سی ڈی اے اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے
ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے سیکورٹی کی وجہ سے ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں کے لئے شٹل سروس شروع کی تھی جس کا باقاعدہ ٹینڈر ہوا جس کے تحت ویزہ کے حصول کے لئے جانے والے  ملک بھر کے شہریوں سے ابتدائی طور پر250روپے ریٹ مقرر کیا گیا تاہم مہنگائی کے بعد اس کو 5سو روپے تک بڑھا دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار نے ساز باز کر کے اس ریٹ کو ایک ہزار سے 5 ہزار روپے تک بڑھا دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے کے حصول کے لئے سب کا ریٹ برابر رکھا گیا بچوں کولیجانے کے لئے ان کا کرایہ بھی ایک ہزار سے 5ہزار تک رکھا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شٹل سروس انتظامیہ کی جانب سے ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں سے موبائل اندر لیجانے کی ہر گز اجازت  نہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد بار شٹل سروس انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان لڑائی جھگڑے بھی ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک سی ڈی اے پولیس کی مدد سے شہریوں کو لوٹنے کا کاروبار جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں پولیس کا یہ کام ہے کہ شٹل سروس کی جانب جاری ہونے والے ایک ہزار سے5ہزار کے ٹوکن کو چیک کرنا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے ، اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈی ایم اے یاسر فرہاد سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی میرے علم میں نہیں ہے ٹھیکہ ضرور ہوا ہے لیکن میرے آنے سے قبل۔