سماجی رہنما و صدر تاجران راجہ سکندر محمودنے سویڈن کے علاقے سٹاک ہوم میں سرکاری سرپرستی میں توہینِ قرآن کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نا قابل قبول قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمنی کے بڑھتے واقعات شرمناک اور عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن جیسے ممالک جو خود کو امن کے علمبردار اور مہذب کہتے ہیں، عدل وانصاف کی باتیں کرتے ہیں، مگر اسلام دشمنی میں سب سے آگے ہیں۔راجہ سکندر نے کہا کہ مسلمان بھی دوسرے مختلف عقائد و نظریات کے پیروکاروں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اسلام کے مذہبی حالات اور دینی اقدار کو ملحوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بیحرمتی کا حالیہ واقعہ اسلاموفوبیا” کی انتہائی صورت کا غماز ہے، مغرب کو جان لینا چاہئے کہ دوسرے مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین کبھی بھی اظہار رائے کی آزادی نہیں کہلا سکتی۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت پاکستان اور دیگر مسلم حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ہر عالمی فورم پر اس گھناؤنی حرکت کے خلاف نہ صرف احتجاج کریں بلکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">