اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں جرائم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔ناقص تفتیش اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر تین افسرمہتمم تھانہ جات کو تبدیل کر دیا گیا۔ تبدیل شدہ افسر مہتمم تھانہ جات کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کر دیا گیا،ناقص کاکردگی دکھانے والے افسران کی سخت سرزنش کی ،تمام سینئر افسران تفتیش کی نگرانی خود کریں گے۔ ایس ڈی پی او ز کو وارننگ دی گئی کہ وہ اپنے علاقوں میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے کردار ادا کریں۔تمام افسران اپنا کام دلجمعی سے کریں اور پراپیگنڈہ سے پریشان نہ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سی پی او ہیڈکوارٹرز ملک اویس احمد،ایس ایس پی آپریشنز/انوسٹی گیشن ملک جمیل ظفر،اے آئی جی آپریشنزسعود خان، تمام زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوزاورتمام تھانہ جات کے افسر مہتمم نے شرکت کی ،اجلاس میں تمام ڈویژن کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیااور ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی سخت سرزنش کی۔آئی سی سی پی او نے ناقص تفتیش اور غیر تسلی بخش کارکردگی پرتین تھانہ جات کے افسرمہتمم کو تبدیل کر دیا اور تبدیل شدہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کابھی آغاز کر دیا گیا۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام سینئر افسران تفتیش کی نگرانی خود کریں گے
تفتیش کے تمام امور کی ڈی پی او کی زیر نظر ہوگی اور وہ تصدیقی ضمنی تحریر کریں گے، تمام ڈی پی اوز کے ساتھ لاءافسرمتعین کردئیے گئے ہیں تاکہ مقدمات کی پیروی اور سزا کے عمل کو موثر بنایا جاسکے، ایس ڈی پی اوز کو وراننگ دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے کردار دا کریں ، پولیس بیورو آف انوسٹی گیشن کے قیام کے بعد تمام تھانہ انچارج کو ٹارگٹ مہیا کئے گئے ہیں ، آئی سی سی پی او نے مزید احکامات جاری کئے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی اپنانے اوراپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسر مہتمم تھانہ جاتسنگین جرائم کے خاتمے کے لئے خصوصی لائحہ عمل بنائے ، منشیات فروشی کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دیں خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کی بیخ کنی کی جائے ، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی مفروران اور اشتہاریوں کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں اور انہیں پناہ دینے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے
بغیر نمبر پلیٹ ،کالے شیشوں اور نیلی بتیوں والی گاڑیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائیںاور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کو یقینی بنانے کیلئے ڈولفن گشت کو موثر بنایا جائے،تمام افسران محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنائیں اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دیں،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاںنے کہاکہ وہ تمام امور کی نگرانی خود کریں گے اورتمام افسران کوہدایات دیں کہ وہ نیک نیتی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔فرائض میں غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔