ایکسل لیب نے ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کے درمیان جی ٹی روڈ پر اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا

ایکسل لیب نے ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کے درمیان جی ٹی روڈ پر اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان تھے۔ جن کا افتتاحی تقریب میں آمد پر ایکسل لیب کے بانی سی ای او ڈاکٹر نصیر احمد اور ڈپٹی سی ای او ابرار شیخ نے زمرد خان کا استقبال کیا۔ ایکسل لیب کے افتتاح سے ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں سمیت اہل علاقہ کو صحت کی بہتریں سہولیات مسیر ہونگی اور وہ اعلیٰ اور معیاری تشخیصی ٹیسٹ ،ای سی جی ٹیسٹ، الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ جدید اور معیاری مشینوں پر دستیاب ہونگے۔لیب میں قابل اور ماہر ڈاکٹرز بھی موجود ہونگے۔