اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹوانسٹیٹوٹ آف ٹیکنا لوجی اور کیپیٹل یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 17 طلباءو طالبات نے انٹرن شپ مکمل کرلی۔ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ آپ لوگ ہمارے ساتھ ہیں،نوجوان نسل ہمارا ساتھ دیں تواسلام آبادکیپیٹل پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے،چیف ٹریفک آفیسر کا طلباءو طالبات کی انٹرن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس نے شہریوںمیں ٹریفک قوانین اور حفاظتی ضابطوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کررکھا ہے ،جس کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹوانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی اور کیپیٹل یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباءو طالبات کا 23واں بیچ اختتام پذیر ہوا،جس میں 17طلباءنے اپنی انٹرن شپ مکمل کی،اس سلسلے میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادڈاکٹر سید مصطفی تنویرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس آگاہی ونگ کے افسران اور انٹرشپ میں حصہ لینے والے طلباءموجود تھے،انٹرنشپ کے دوران طلباءنے ٹریفک قوانین، حفاظتی ضابطوںاوراسلام آبادکیپیٹل پولیس کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی حاصل کی،انٹرن شپ حاصل کرنیوالے طلباءکو ا سلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک ڈویڑن کے مختلف شعبہ جات اور کارکردگی کے متعلق آگاہی کے لئے 65گھنٹے کا دورانیہ مکمل کرایا گیا،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ آپ لوگ ہمارے ساتھ ہیں،عوام کے تعاون اور نوجوان نسل کے بغیر دوستانہ پولیسنگ ناممکن ہے،نوجوان نسل ہمارا ساتھ دیں تو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، آپ ہمارے ملک کا مستقبل اور نمائندے ہیں اوروہ دن دور نہیں جب ہم اسلام آباد کے شہریوں اور روڈ صارفین کی زندگیوں کو مکمل طورپر تحفظ فراہم کر سکیں گے،انہوں نے مزیدکہاکہ انٹرنشپ کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینااورنوجوانوں کی صلاحیتوں میںنکھار پیدا کرنا ، انکی شعبہ جاتی امور کار سے شناسائی اور استعداداکار میں اضافہ کرنا ہے، قوم تہذیب سے پہچانی جاتی ہے اور آپ نوجوان تہذیب بنانے والوں میں سے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادنے شہید ذوالفقار علی بھٹوانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی کے طلباءمیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور تحائف بھی تقسیم کئے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">