سری نگری ہائی وے پرجی الیون کے مقام پرہاشوگروپ اور سی ڈی اے کے اشتراک سے شجرکاری مہم میں پودا لگانے کی تقریب

وفاقی دارالحکومت میں سری نگری ہائی وے پرجی الیون کے مقام پرہاشوگروپ اور سی ڈی اے کے اشتراک سے شجرکاری مہم میں پودا لگانے کی تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پاشو گروپ پڑاہے اسکا شجر کاری مہم میں کردار بھی ایسا ہی ہو،جسے ہم پیشکش کرتے ہیں کہ اگر چاہیں تووہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی کردار ادا کریں۔ہم آپکو کرکٹ ، فٹ بال گراونڈ کوبہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کی بھی پیکش کرتے ہیں

انہوں نے کہاکہ نجی شعبے کے اشتراک سے ماحول دوست اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،نجی شعبے کی طرف سے اسلام آباد میں ماحول دوست سر گرمیوں مین بڑھ چڑھ کر حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے،نجی شعبے پارکس کو اپ گریڈ کرنےمیں بھی اپنا کردار ادا کریں،اس سلسلے میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔لگائے گئے پودون کی شرح افزائش کے لئے چھوٹے پودوں کی بجائے بڑے سائز کے پودے لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے مذید کہاکہ سی ڈی اے نے ایسی پالیسیز بنائی ہیں جن سے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہو۔صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں کے میدان بھی نجی شعبے کے اشتراک سے آپ گریڈ کئے جائیں گے۔ہاشو گروپ کے سی ای او ہاسپیٹیلیٹی حسیب گردیزی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہاشو گروپ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہم ڈال رہے ہیں ۔

ہاشو گروپ صاف پینے کے پانی کی فراہمی میں بھی کردار ادا کررہا ہے۔میں مرتضی ہاشوانی کی جانب سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، حسیب گردیزی نے کہاکہ ہم مستقبل میں بھی ماحولیات کے تحفظ میں سی ڈی اے کے ساتھ کردار ادا کرتے رہیں گے،آخر میں ہاشوگروپ کے مرتضی گردیزی نے چئیرمین سی ڈی اے کو سوینئیر بھی ہیش کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے بھی پودا لگایا۔