اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے وفد نے صدر صغیر چوہدری کی قیادت میں پرنسپل انفارمیشن انفارمیشن آفیسر عاصم کھچی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
اکرا کے وفد نے پی آئی او کا عہدہ سنبھالنے پر عاصم کھچی کو مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر صدر اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن صغیر چوہدری کے ہمراہ جنرل سیکرٹری محمد انوار عباسی ، چئیرمین اکرا و سینئر صحافی رانا کوثر علی ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری رانا عدنان ،انفارمیشن سیکرٹری شمس نیازی بھی شامل تھے ، وفد نے امید ظاہر کی ہے عاصم کھچی جیسے باصلاحیت اور پروفیشنل افسر کی بطور پی آئی او تقرری سے اخباری صنعت کو درپیش مسائل حل ہوں گے بلکہ اخباری صنعت مزید پھلے پھولے گی اور اسکی بہتری کے لئے وہ اپنا مثبت اور کلیدی کردار ادا کریں گے اور انکی تقرری شعبے سے وابستہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ایک توانا،آواز ثابت ہوگی ۔صدر اکرا صغیر چوہدری نے امید ظاہر کہ عاصم کھچی حسب روایت اپنے عہدے کو احسن انداز میں استعمال کرتے ہوئے اخبارات بالخصوص ریجنل اخبارات کے مالکان کو معاشی بحران کی ذد سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے عاصم کچھی ریڈیو پاکستان میں بطور ڈائریکٹر جنرل بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ وہ سی ڈی اے میں ایک طویل عرصے تک بطور ڈائریکٹر پی آر بھی تعینات رہے ہیں ۔ پی آئی او کے ساتھ ساتھ عاصم کچھی ایم ڈی اے پی پی کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ماضی میں جب وہ پی آئی ڈی میں تعینات تھے تو انہیں ایک مبینہ لیڈر کی جانب سے ذاتی مفاد کے لئے بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی تاہم ادارے کے لئے پیشہ وارانہ خدمات کے نتیجے میں انکے خلاف سازش بری طرح ناکام ہوئی ۔۔ پی آئی او عاصم کھچی نے اکرا وفد،کو یقیں دلایا کہ وہ عہدے اور اختیارات کو مثبت انداز میں قانون میں رہتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے دیرینہ مسائل کے لئے استعمال کریں گے۔ آخر میں عاصم کچھی نے صدر صغیر چوہدری۔ سیکرٹری انوار عباسی۔ چئیرمین رانا کوثر علی ۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری رانا عدنان اور انفارمیشن سیکرٹری شمس نیازی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔