اسلام آباد (سی این پی)حجت السلام والمسلمین آیت اللہ ڈاکٹر احمد مبلغی رکن مجلسِ خبرگان رھبری کی اسلام آباد میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی و خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے، اس بات پر اتفاق کیا کہ معیشت کی بہتری، پائیدار امن اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے پاکستان او ایران کا ایک دوسرے کا دست و بازو بننا وقت کی اشد ضرورت ہے
ایران اور پاکستان خطے کے اہم برادر اسلامی ملک اور ستون ہیں، خطے کی ترقی، استحکام اور خوشحالی ان دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سے جڑی ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کی پائیداری اور مضبوطی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا
اس موقع پر آیت اللہ ڈاکٹر احمد مبلغی کو زیر تعمیر مدرسہ جامعہ الولایہ پاکستان کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کروایا گیا، اس ملاقات میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، ثقافتی قونصلر ایران اسلام آباد احسان خزاعی، معروف ادیب و شاعر اور ماہر تعمیرات علی اکبر ناطق بھی موجود تھے۔