مظفر آباد(سی این پی)مظفرآباد کے علاقے پٹہکہ نصیرآباد چھون کے مقام پر مریض کو لے جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایک آلٹو گاڑی جو مظفرآباد سی یم ایچ سے ایک مریض جس کا آپریشن ہوا تھا،ہسپتال سے ڈسچارج پر اسے لیکر واپس جھینگ جارہی تھی کہ رات گئے اچانک گہری کھائی میں جا گری ۔
گاڑی میں کل 5 افرادسوار تھے جن میں 3مرد اور 2خواتین شامل تھیں، 4افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی
جبکہ ایک خاتون شکیلہ بی بی زوجہ محمد فرید شدید زخمی ہوگئی۔جسے عوام علاقہ اور ریسکیو 1122 پٹہکہ یونٹ نے گہری کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا
افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ریکور کرنے کیلئے مشترکہ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔جاں بحق ہونیوالوں میں حسن جان زوجہ رحمت اللہ قوم گجر ساکنہ جھینگ،عارف ولد رحمت اللہ،ڈرائیور ضمیر ولد محمد دین اور عادل ولد اسلم شامل ہیں۔