ملازمین کو فوری مہنگائی الائونس دیائے،مطالبہ پورا نہ ہوا تو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا،رحمان علی باجوا

اسلام آباد(سی این پی) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کی جانب سے چیف کوآرڈینیٹر آگیگا پاکستان رحمان علی باجوا کی قیادت میں وفاقی و صوبائی قائدین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان علی باجوا نے کہا کہ آگیگا نےملک گیر سطح پر بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافے، ملازمین لیو انکیشمنٹ اور پینشن اصلاحات اور ہوشرُبا مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ وفاق میں شامل ملازمین کی تمام چھوٹی بڑی تنظمیں یوننز و ایسوسییشنز بشمول پاک سیکرٹریٹ کے ملازمنٹ نے سیکرٹریٹ چوک پر احتجاج کیا اور پورے ملک بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمر کے تمام ضلعوں میں ڈویژن کی سطح پر بھی احتجاج کیا گیا ۔ اگیگا پنجاب راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے ڈویژن کی سطح پر آگیگا پنجاب کے صدر راجہ طاہر کی قیادت میں گارڈن کالج راولپنڈی مری روڈ پر احتجاج کیا جبکہ پنجاب بھر کے تمام ملازمین نے اپنی اپنی تحصیلوں میں احتجاج کیا ۔

پریس کانفرنس میں رحمان علی باجوا نے کہا کہ اس موجودہ مہنگائی اور آئے دن پیڑول کی قیمتوں میں اضافہ اور باالخصوص بجلی کے اضافے نے ملازمین کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے،ملازمین کا موجودہ تنخواہوں میں گزارا کرنا مشکل ھو گیا ہے ۔ملازمین اپنے گھر کا کچن چلائیں یا بجلی کے بل ادا کریں۔ مزید یہ کہ حکومت کی طرف سے ملازمین کش لیو انکیشمینٹ اور پنشن اصلاحات لانے کی کوشش کی جا رہی ہے

آگیگا پاکستان اس کی بھرپور مذمت کرتی ھے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافے اور پنشن اصلاحات کو واپس لیا جائے اور موجودہ پیٹرول کی قیمتو ں کے مطابق ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کو فوری طور پر مہنگائی الاؤنس دیا جائے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جائے

ملازمین کے میڈیکل اور ہاؤس رینٹ الاونس میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ۔ ملازمین کی موجودہ ا پ گریڈیشن صوبوں کی طرز پر کی جائے اور اگلے اسکیل کے الاؤنسز دیئے جائیں ۔ سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے مطابق پروفیسرڈاکٹر قادر خان مندوخیل چیئرمین متاثرہ ملازمین کمیٹی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور SACKED ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ اگر حکومت نے ملازمین کے مطالبات کو سنجیدہ نہ لیا اور ملازمین دشمن پالیسی کوترق نہیں کیا تو پھر تمام اگیگا قائدین نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ 21 نومبر 2023 کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے گرینڈ دھرنا دیا جائے گا