راولپنڈی ( سی این پی ) راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 30 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد391 ہو گئی ہے جس کے زیرِ علاج 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈھوک منشی، چکلالہ، خیابانِ سرسید، راولپنڈی کینٹ کے علاقے ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ڈھوک سیداں، گرجا روڈ، پوٹھوہار اور راول ٹاو¿ن کے علاقے بھی ڈینگی سے متاثر ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں 375 مقامات سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حسن وقار نے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں انسدادِ ڈینگی مہم جاری ہے ۔