سکولوں کی نجکاری اور پنشن قوانین میں ظالمانہ ترمیم کو کس صورت قبول نہیں کریں گے، عبد الحنان جنجوعہ

راولپنڈی(سی این پی) لیو انکیشمنٹ، پنشن قوانین میں ظالمانہ ترمیم اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف گزشتہ روز ا پریس کلب احتجاجی ریلی میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) ضلع راولپنڈی کے زیرِ اہتمام احتجاجی ریلی میں راولپنڈی کے پورے ضلع سے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز نے بھرپور شرکت کی

احتجاجی ریلی سے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ضلع راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے اگیگا ضلع راولپنڈی کے نائب صدر عبد الحنان جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ملازم کش پالیسیوں نے ریکارڈ مہنگائی کے اس دور میں غریب اساتذہ کا جینا محال کر دیا ہے ہم کسی صورت سرکاری سکولوں کی نجکاری ،لیو انکیشمنٹ، پنشن قوانین میں ظالمانہ ترمیم قبول نہیں کریں گے اور اگیگا کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن حد تک جائیں گے اور ملازمین کو ان کا حق انشااللہ دلواکر رہیں گے-