لندن(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حامد نواز راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آرہے ہیں ان کا والہانہ استقبال کیا جائیگا ،اس وقت ملک کو بہت سے درپیش چیلنجز سامنا ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستانی لیڈر نواز شریف کی واپسی ضروری ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حامد نواز راجہ نے کہا کہ راولپنڈی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور آئندہ انتخابات میں راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن) کلین سوئپ کرے گی ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ غریب عوام اس وقت بہت مشکل میں ہے ،بدقسمتی سے ناتجربہ کاروں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے جس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہی ہے
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن نواز شریف کی قیادت میں لڑنے جارہے ہیں ،تمام مسائل کا حل صرف اور صرف نواز شریف ہی ہے ،عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آیا ہے انہوں نے تمام مسائل کو حل کیا ہے ،غریبوں کو دو وقت کی روٹی نصیب ہوتی ہے ،انشاءاللہ نوازشریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے اور غریب عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے اور جو ترقی کا سفر 2017 سے رکا ہوا ہے وہی سے شروع کریں گے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری تنویر نے اپنے حلقہ میں بے پناہ عوام کی خدمت کی ہے ،ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،آئندہ بھی عوام کی بھر پور حمایت سے الیکشن جیت کر حلقے کی خدمت کریں گے اور راولپنڈی شہرکو خوبصورت سے خوبصورت تر بنائیں گے ۔