نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برادری کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ،فوکل پرسن محمد عمر عزیز

اسلام آباد(سی این پی)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی تقریب حلف برادری کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں،فوکل پرسن محمد عمر عزیز ڈپٹی سیکرٹری وزارت قانون نے ایوان صدر میں حلف برداری کی تیاریوں کا جائزہ لیا، طاہر رشید پروٹوکول افسر سپریم کورٹ آف پاکستان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اتوار 17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،اس تقریب میں وزیر اعظم پاکستان، سپریم کورٹ کے ججز، ریٹائرڈ چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس آف اسلام آباد، لاہور، پشاور، سندھ، بلوچستان ، ہائی کورٹس، جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، آرمی، نیوی، ایئرفورس اور اعلیٰ افسران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
٭٭٭٭