اسلام آباد(سی این پی)پلاننگ ڈویژن کے آڈیٹوریم بلاک پی پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں روح پرور محفل میلاد منعقدہوئی، جس کی صدارت مہمان خصوصی شیخ طریقت و عالمی مبلغ اسلام پیر محمد بدر عالم جان نے کی اور خصوصی طور پر وزیر برائے منصوبہ بندی سمیع سعید اور ثابق سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی اور علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
اس بابرکت محفل میں رحمان علی باجوا سربراہ فیڈرل سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی/چیف کوارڈینیٹر اگیگا پاکستان سمیت فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی ،محفل میلاد النبی میں ملک کے نامور نعت خواں حضرات نے سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور گلاہ عقیدت میں نعتیہ کلام پیش کیا
روح پرور محفل میں مہمان خصوصی شیخ طریقت و عالمی مبلغ اسلام پیر بدر عالم جان نے خصوصی بیان کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی ،محفل کے اختتام پر ملک اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی