جعلی ہائوسنگ سوسائٹیز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کریں گے،کمشنر راولپنڈی کی ’’اکرا‘‘وفد سے گفتگو

اسلام آباد(سی این پی)کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کہا ہے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔جعلی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد کے صحافیوں کے لئے میڈیا ٹاون فیز ٹو پر لیگل ڈیپارٹمنٹ نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ایسے منصوبے نگران حکومت کے مینڈیٹ میں نہیں آتے ۔

اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے نمائیندہ وفد نے صدر صغیر چوہدری کی قیادت میں جمعرات کو کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن میں بہت سے ترقیاتی کاموں کا،آغاز کیا گیا ہے رنگ روڈ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ جبکہ کچہری چوک کی توسیع کا منصوبہ بھی جلد شروع کیا جائے گا،جس میں کچہری چوک کو ملانے والی تمام رابطہ سڑکوں کو،کشادہ کیا،جائے گا،جس سے کمشنر آفس کی عمارت کاایک حصہ بھی اس،منصوبے کی زد میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹاون فیز ٹو کے لئے زمین کا سروے تو مکمل کرلیا گیا ہے جس میں لوئی بھیر جنگلات کی زمین اور روات کے نزدیک سرکاری ادارے کی 2200 کنال اراضی کا انتخاب کرکے پنجاب حکومت کو بھجوا دیا ہے ۔ لیکن اس پر لیگل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ یہ نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں اس لئے اب اسکا فیصلہ منتخب ہو کر آنے والی حکومت ہی کرئے گی۔ لیاقت چھٹہ نے واضح کیا،کہ میڈیا ٹاون میں ایک مرتبہ پلاٹ لینے والے ممبر کو دوبارہ ہرگز پلاٹ نہیں مل سکتا اگر کسی نے ڈبل پلاٹ حاصل کیا،ہے تو اسکی باقاعدہ چھان بین ہوگی اور یہ عمل جرم کا ارتکاب ہے ۔

کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت پنڈی ریجن میں بے شمار جعلی ہاوسنگ سوسائٹیز موجود ہیں جن کے پاس زمین نہیں ہٹ لیکن وہ فائلیں فروخت کرکے لوگوں سے فراڈ کررہے ہیں ایسی تمام سوسائٹیز کی تفصیلات آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں جبکہ اس حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے جس میں مختلف اداکاروں کے ذریعے پبلک میسجز نیوز،چینلز اور اخبارات پر چلائے جائیں گے۔ لیاقت چھٹہ نے کہا کہ جعلی سوسائٹیز کے مالکان نے افغان گینگ رکھے ہوئے ہیں اور بڑے بڑے بنکرز بنائے ہوئے ہیں انکی مدد سے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کئے جاتے ہیں انکے خلاف مختلف اداروں کے اشتراک سے کریک ڈاؤن جاری ہے

انہوں نے بتایا کہ انکے دفتر میں ایک جعلی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک نے ان کے ساتھ تصویر بنوا کر اسے پلاٹوں کی خریدو فروخت کے لئے استعمال کیا لیکن پتا چلنے پر اس شخص کے خلاف فوری مقدمات درج کروائے ۔ لیاقت چھٹہ نے کہا کہ کوٹلی ستیاں میں مری کی طرز پر سیاحتی پوائنٹ بنایا جارہا ہے ۔ جبکہ مری میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے ٹول پلازہ کے پاس شٹل سروس چلائی جائے گی تاکہ برف باری کے دوران سیاحوں کو مشکلات کا،سامنا نا،کرنا پڑے ۔ صحافیوں کے وفد میں سیکرٹری اکرا انوار عباسی۔ چئیرمین رانا کوثر علی۔ چیف کوآرڈینیٹر اے ڈی عباسی۔ فنانس سیکریٹری احسان بخاری سینئر جوائنٹ سیکرٹری رانا عدنان ممبر گورننگ باڈی شیراز حسین۔ عثمان پراچہ جبکہ پنڈی سے عثمان مغل۔ وسیم چوہدری۔ فیض احمد اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔