ڈی ایس پی نجم اچانک امپریل مارکیٹ پہنچ گئے،غلط پارکنگ پر بائیک ہٹانے کا حکم،شہریوں کا خراج تحسین

راولپنڈی ( امتثال بخاری)ڈی ایس پی نجم سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اچانک امیپریل مارکیٹ پہنچ گئے اور خلاف ضابطہ پارکنگ پار کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی امپریل مارکیٹ کے باہر غلط پارکنگ پر بائیک کھڑے کرنے پر راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کر دیئے

ڈی ایس پی نجم سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی زیر نگرانی غلط پارکنگ کرنے پر کھڑے بائیک اٹھائے گئےتاکہ روڈ بلاک نہ ہو اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے ،ڈی ایس پی نجم نے کہا کہ عوام ٹریفک قانون کی پاسداری کریں،غلط پارکنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑتا ہے ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،اس موقع پر شہریوں نے راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی نجم کی اس کاوش عمل کو سراہا اور غلط پارکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔