مسلم لیگ (ن) کا چکری انٹرچینج کے قریب کامیاب پاور شو،چوہدری نعیم اعجازکاتاریخی استقبال

راولپنڈی (سی این پی)مسلم لیگ (ن) کا چکری انٹرچینج کے قریب کامیاب پاور شوکا انعقاد کیا گیا ۔لیگی رہنماء چوہدری نعیم اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ سیاست میں خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں۔ نواز شریف کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال ہو گا۔۔ سی پیک، گوادر پورٹ، موٹرویز سب نواز شریف کے کارنامے ہیں۔ مشکل وقت میں پارٹی سنبھالنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔۔

راولپنڈی چکری انٹرچینج کے قریب مسلم لیگ ن نے سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔ این اے تریپن اور پی پی دس سے ن لیگ کے امیدوار چودھری نعیم اعجاز قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔ پارٹی پرچم لہراتے شرکا کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ چودھری نعیم اعجاز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پینتیس سال سے نواز شریف کے سپاہی ہیں ۔۔ علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں۔۔ انہوں ںے کہا نواز شریف نے ملک کو گوادر بندرگاہ، سی پیک کا تحفہ دیا،موٹر ویز کا جال بچھایا،وہ تین بار وزیراعظم بنے، آئندہ بھی بنیں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر چونترہ اور چکری سے بڑا قافلہ استقبال کے لیے جائے گا۔ چودھری نعیم اعجاز نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ناکردہ گناہوں پر جیلیں کاٹیں۔ مریم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا۔ انہیں پارٹی کو فعال کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ چودھری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مکافات عمل کا سامنا ہے۔ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی معاشی بحرانوں پر قابو پایا۔ اب بھی موقع ملا تو مایوس نہیں کریں گے۔

چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر کہتے ہیں چودھری نعیم اعجاز کے سیاست میں آنے کا مقصد علاقے کی تعمیر وترقی ہے ۔ این اے تریپن میں بلیوورلڈ سٹی آتا ہے اور اللہ تعالی نے بلیوورلڈ سٹی کی انتظامیہ کو عوامی خدمت کے لیے چن لیا ہے۔ چودھری سعد نذیر نے علامہ اقبال کے اشعار بھی سنائے۔جلسے سے چودھری ندیم اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ان کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔۔ جلسے کے دوران شرکا پارٹی ترانوں پر دیوانہ وار رقص کرتے رہے۔