راولپنڈی(سی این پی)تاجی کھوکھر(مرحوم)کے بیٹے فرخ کھوکھر کے خلاف اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم کی ایف ائی ار تھانہ ایئرپورٹ نے درج کر لی گئی۔ ایف آئی ار مقتولہ کے بھائی علی رضا کی مدعیت میں درج کی گئی ہے ۔
علی رضا نے موقف اپنایا کہ فرخ کھوکھر نے اس سے پہلے کئی مرتبہ ہماری بہن کو مار پیٹ کر چکا ہے اور قتل کی دھمکیاں دے چکا ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ہماری بہن کو قتل کرنے کے بعد لاش کو پنکھے کے ساتھ لٹکا دیا گیا، پولیس نے قتل کے سیکشن کے مطابق ایف ائی ار درج کر لی جبکہ ملزم کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی موقف یا رد عمل نہیں سامنے آیا۔ یاد رہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی قتل کا ایک مقدمہ ماجد ستی قتل کے کے سلسلے میں ضمانت پر ہے۔