راولپنڈی (امتثال بخاری)سابق وزیراعظم نواز شریف کا مینار پاکستان پر تاریخی استقبال کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سابق سینٹر چوہدری تنویر خان نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے بھر پور پاور شو میں میاں نواز شریف کے چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا
چکلالہ سکیم تھری میں بڑے اجتماع میں شہر و کینٹ سے سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ ، سابق ایم این۔ اے ملک ابرار احمد ، حنیف عباسی کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم لیگی کارکن ، خواتین اور نوجوانوں نے اس پاور شو میں شامل تھی مسلم لیگ ن راولپنڈی میں نواز شریف کے حوالے سے ترانوں نے خوب جوش و خروش بڑھا جلسہ سے سے سابق ایم این اے طاہرہ اورنگزیب۔ سابق ایم این۔ اے ملک ابرار احمد بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری ۔اسامہ تنویر چوہدری ۔نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پرچوہدری تنویر خان کا کہنا تھا کہ آج عہد کرتے ہیں نواز شریف جو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سازش سے اقتدار سے ہٹاکر ملک کی ترقی کو روکا گیا نواز شریف کے خلاف ڈے ٹو ڈے سماعت اور مانیٹرنگ جج بٹھایا گیا آج نو مئی والوں کو مرضی کے کھانے کھلائے جارہے ہیں قوم ان کا احتساب مانگتی ہے، چوہدری تنویر خان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف سے عشق کرتے ہیں آج کا اجتماع ایک ٹریلر چلایا ہے جلسہ مرتب کریں گے جب نواز شریف آئے گا چوہدری تنویر خان کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے نواز شریف کو ہٹا کر ہم پر عذاب مسلط کیا گیا جو نوجوان بہک گے تھے وہ آج واپس آگے ہیں
چوہدری تنویر خان نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا شوکت خانم کا کریڈٹ لینے والے سن لیں اس منصوبے کے لیے زمین نواز شریف نے دی اور پچاس کروڑ جیب سے دیاآج ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں 2017 کا پاکستان دوبارہ چاہیے ۔ چوہدری تنویر خان کا کہنا تھا کہ ان کے اسی گھر سے بیگم کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف علم اٹھایا تو نواز شریف 2013میں وزیر اعظم بنے آج مریم نواز نے علم اٹھایا ہے تو نواز شریف کے وزیر اعظم بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔چوہدری تنویر خان نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کو یہودیوں کی جانب سے ہم ہر مسلط کرنے کا ڈاکٹر اسرار بہت پہلے کہہ چکے تھے آج ہم 2017کا پاکستان مانگتے ہیں ،سابق وفاقی وزیر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ لاہور جانے والوں قافلوں میں قیادت بھی کارکنوں کے ہمراہ بسوں میں۔ جائے گی اور بسیں لگثزری ہونگے حنیف عباسی نے شیخ رشید کا نام لئیے بغیر کہا کہ ہتھکڑی کو زیور جیل کو سسرال کہنے والا اب تو رہا ہر بات ماننے پر رہا کرنے کا کررہا ہے مگر تمہیں اب قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔