اسلام آباد (سی این پی) آن لائن جنسی ادویات فروخت کرنے والے گینگ کے رکن کو ایئرپورٹ کسٹم نے 80 لاکھ روپے مالیت کی جنسی ادویات سمیت ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ کلکٹر کسٹم ایئرپورٹ کو اطلاع ملی تھی کہ ترکی سے جنسی ادویات کا سمگلر بھاری مقدار میں ادویات پاکستان لا رہا ہے جس پر انہوں نے سپیشل ٹیم تشکیل انسپکٹر چوہدری فراز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ترکی سے آنے والی فلائٹ پی کے 7o6 میں سوار مسافر جمیل رضا کا سامان چیک کیا تو اس میں جنسی ادویات جن میں ویاگرا ،سمیت دیگر ادویات موجود تھیں جن کی مالیت مارکیٹ میں 80 لاکھ روپے ہے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیے گیا ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ترکی سے ادویات لاتا ہے اور آن لائن مختلف کمپنیوں کو یہ ادویات فروخت کرتا ہے جو پاکستان میں جنسی ادویات آن لائن فروخت کرتی ہیں کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جہلم کا رہائشی ہے آج ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">