عوام کی سہولت کیلئے صحت کارڈ متعارف کروایا ہے،خاقان وحید خواجہ

اسلام آباد (سی این پی) راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں،عوام کی سہولت کیلئے صحت کارڈ متعارف کروایا ہے جو ملک بھر کے شہریوں اور ان کی فیملیز کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کرے گا، اس صحت کارڈ کی بدولت او پی ڈی، لیبارٹری ٹیسٹ، آپریشن اور علاج معالجہ فری ہوگا جبکہ دوائیاں مریض خود خریدے گا ،اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، صحت کارڈ سےتمام شہری بلا تفریق مستفید ہو سکیں گے،

پولی ٹیکنیکل کالج میں بے روزگاروں نوجوانوںکو تعلیم دے کر بیرون ممالک بھجوائیں گے، حکومت سے کوئی بھی توقعات نہیں ہیں، ہم نے اپنا سسٹم خود بنایا ہے اور اپنے مسائل کوبھی خود حل کرنا ہے، مستقبل میں سیاست میں حصہ لینے کا بھی ارادہ ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خاقان وحید خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے لیے اچھی خبر لے کرآئے ہیں ، پاکستانی قوم کے لیے صحت کارڈ متعارف کرا رہے ہیں جس سے کارڈ ہولڈر ایک بیوی اور بچے فری علاج سے مستفید اور سکیں گے جس میں او پی ڈی لیبارٹری ٹیسٹ آپریشن اور علاج معالجہ شامل ہیں جبکہ میڈیسن مریض خود خریدے گا، خاقان وحید خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے حلقہ میں پینے کے صاف پانی کیلئے پچاس گھروں کیلئے دو بور کروا کر دیئے ہیں جبکہ چھ افراد پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے جو اپنی گلی کےفلاحی کاموں کے ذمہ دار ہونگے،

اس حوالے سے رجسٹریشن سے وہاں کے تمام افراد کا ڈیٹا ہمارے پاس آ گیا ہے اور ہمیں یہ معلوم ہو گیاہے کہ اس علاقے میں کتنے بچے سکول سے باہر ، کتنے نوجوان بے روزگار، اورکتنی بچیاں شادی کے انتظار میں بیٹھی ہیں،کمیٹی محلے میں ہونے والی فوتگی کے کفن دفن کے مکمل جبکہ بچیوں کی شادیوں کے نصف خرچہ برداشت کرے گی، باصلاحیت بچوں کا انتخاب کر کے انہیں نرسنگ کورسز کیلئے بیرون ممالک بھجوائیں گے،اپنے حلقے میں بجلی کا مسئلہ سولر لگوا کر حل کر دیا ہے جس سے وہاں کے رہائشی مہنگی بجلی اور بھاری بلوں کے ادائیگی سے بچ گئے ہیں۔