اسلام آباد (سی این پی) و فاقی دارلحکومت کے پوش سیکٹر ایف سیون رانا مارکیٹ میں فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی ، مضر صحت مچھلی، جھینگے، سکویڈ، کیکڑے، لوبسٹرز اور چکن فروخت کرنے پر فوڈ اتھارٹی اسلام آباد کی ٹیم کاکنگ فشرر پر چھاپہ کے دوران 512 کلو ، جھینگے 17 کلوگرام ، سکویڈ 40 کلوگرام، کیکڑے 30 کلوگرام ، لوبسٹرز 5 کلوگرام ، چکن کے پنجے 15 کلوگرام بر آمد کر کے تلف کر دیے گئے جبکہ یو نٹ سیل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی زیر نگرانی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضاف خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دورہ کیا، ٹیم نے ایف سیون رانا مارکیٹ میں میں فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے اور خراب مچھلی کی فروخت کرنے پر،کنگ فشرر، یونٹ سیل کر دیا۔فوڈ سیفٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پٹریفائیڈ مچھلی ڈسپلے کے ساتھ ساتھ فریزر میں بھی پائی گئی،
پٹریفائیڈ اور تازہ مچھلی کو ایک ساتھ سٹور کیا گیا ، فروزن مچھلی اور جھینگوں کو نامناسب درجہ حرارت پر ذخیرہ کیا گیا، مچھلیوں اور دوسری سی فوڈ پر کوئی لیبلنگ نہیں تھی اور مرغی کے خراب پنجے بھی ساتھ ہی سٹور کئے گئے تھے۔تلف کئے گئے سامان میں خراب مچھلی 512 کلو ، جھینگے 17 کلوگرام ، سکویڈ 40 کلوگرام، کیکڑے 30 کلوگرام ، لوبسٹرز 5 کلوگرام ، چکن کے پنجے 15 کلوگرام شامل ہیں۔