اسلام آباد(سی این پی) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین ناصر خٹک اور صدر عمران جنجوعہ کے قیادت میں ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ملک جمیل ظفر سے ملاقات، شہر کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے متعدد صحافیوں سے ڈکیتی کی وارداتوں کے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے مسئلہ کو اجاگر کیا، ایس ایس پی آپریشن نے پیجا کے وفد کو یقین کو دلایا کہ پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرکے ریکوری کروائےگی، اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ صحافی اور ہم ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں، حال ہی میں صحافی طلعت حسین کی فیملی سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جلد آپ کو اچھی خبر دینگے، تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، جرائم کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر پیجا کے چیئرمین ناصر خٹک نے کہا کہ متاثر ہونے والے صحافیوں کی اکثریت معاشی مسائل کا شکار ہے اس صورتحال میں ڈکیتی کی وارداتیں ایک بڑی افتاد ہے، جلد سے جلد ان سے چھینی گئی اشیاء کی ریکوری کروائی جائے پولیس کے ساتھ صحافی ہمیشہ تعاون کرتے ہیں پولیس کے مسائل سے بھی آگاہ رہتے ہیں ،،پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن،، کے ممبران اسلام آباد پولیس کے ساتھ ہمیشہ تعاون کریں گے تھانے کے افسران کا رویہ بھی صحافیوں کے ساتھ بہتر اور دوستانہ ہونا چاہیے۔ اس موقع پر صدر پیجا عمران جنجوعہ نے ایس ایس پی آپریشن کو بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا یہ امر تشویشناک ہے۔ مذکورہ ملاقات میں سینئر صحافی نوابزادہ خورشید، سینئر نائب صدر پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن ضمیر حسین، نائب نعیم منہاس، جوائنٹ سیکریٹری ناصر سلیم، سیکریٹری انفارمیشن نوابزادہ شاہ علی، ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن راجہ رخسار، رکن مجلس عاملہ شیر خان، فرمان فیروز اور یاسر اقبال و دیگر شامل تھے۔