اسلام آباد(سی این پی)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے سمیت تمام سیکریٹیریٹ ایمپلائز کا مشترکہ احتجاج کیو بلاک وزارت خزانہ کے سامنے ہوا جس میں بڑی تعداد نے شرکت کی ۔احتجاجی شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان سمیت اگیگا رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بھر پور احتجاج کیا گیا اور تمام گرفتار شدگان کی رہائی کامطالبہ کیا ۔احتجاج میں حکومت پنجاب کی جانب سے پینشن اصلاحاتی پالیسی جو کہ سرکاری ملازمین دشمن پالیسی پر مشتمل ھے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔احتجاجی شرکاء نے رحمان علی باجوا سمیت دیگر رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ۔ اجلاس میں اگیگا فیڈرل کی جن تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین نے شرکت کی ان میں لیبر یونیٹی آف آئیسکو لیبر یونین سی ڈی اے ، پاک پی ڈبلیو ، پاکستان ریلویز یونینز ، پاکستان پوسٹ آفس ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، پاکستان سپورٹس بورڈ ، اور فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے ممبران سمیت سیکریٹیریٹ کی بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی واضح رہے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان غیر سیاسی الائنس ھے اور اپنا حق پر امن طریقے سے حاصل کرنا چانتے ھیں واضح رہے کہ یہ احتجاج رحمان علی باجوا سمیت تمام گرفتار شدگان کی رہائی تک جاری رہے گا ۔احتجاج روزانہ وزارت خزانہ کے سامنے دن 11 بجے ھوتا رہے گا
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">