اسلام آباد(سی این پی) اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے سول ڈیفنس کی ٹیموں کے ہمراہ سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قیمتوں کی چیکنگ کی، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور مجموعی صفائی کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے گئے اور وارننگ دی گئی،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے رائٹ آف وے پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جبکہ چار تجاوزات کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا اور سامان ضبط کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے (36) پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا, اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے کھلی جگہوں کے غیر مجاز استعمال پر وارننگ بھی جاری کی، قانون کے تحت (MCI/DMA) کے ساتھ فوری رجسٹریشن کے لیے ہدایات جاری کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے آگ بجھانے کے انتظامات کے لیے پٹرول پمپوں، بیکریوں، کیش اور کیری کا بھی معائنہ کیا اور وارننگ جاری کر دی گئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی زیر نگرانی ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں فوگنگ/فیومیگیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">