اسلام آباد (سی این پی) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر طارق محمود خان سے ملاقات پی آئی او ڈاکٹر طارق محمود خان نے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے سمیت وزارت اطلاعات صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، پرنٹ میڈیا کے لیے 35 پرسنٹ ریٹ میں اضافہ متوقع ہے امید ہے جلد کوئی خوش خبری ملی گی، اس کے ساتھ آپ صحافیوں کے تربیت ورکشاپس کرانے میں جلد کردار ادا کریں گیں اور صحافیوں کی تربیت سمیت دیگر امور پر معاونت فراہم کریں گیں جس سے فیک نیوز نیوز ، دیگر صحافتی زمہ داریوں سے آگاہی فراہم کی جائے گی،
پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خان خٹک نے (پی آئی او) ڈاکٹر طارق محمود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس ادارے میں بھی رہے آپ نے اس ادارے میں بہتری لائے ہے اور ہمیشہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں تعاون کرتے ہیں۔ بطور ایم ڈی اے پی پی آپ نے اے پی پی کو بہتر انداز میں چلایا موجودہ نگران حکومت میں بطور پی آئی او آپ نگران حکومت اور میڈیا کی بہتر ترجمانی کر سکتے ہیں ناصر خان خٹک نے کہا کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی آئین کا بنیادی تقاضا اور حق ہے، صحافیوں کا تحفظ اور پیشہ ورانہ سازگار ماحول فراہم کرنا نگران حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، آزادی صحافت کا احترام جمہوریت کی بنیاد ہے، میڈیا کی آزادی سے ہی سیاستدان بھی جمہوریت کو پھیلاتے ہیں میڈیا کی آزادی اور احساس ذمہ داری میں توازن سے معاشرے میں بڑھتی تقسیم کو روکا جاسکتا ہے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اداروں میں تنخواہوں کے مسائل ہیں امید ہے آپ ذاتی دلچسپی لے کر ورکرز کو تنخواہیں دلوانے میں کردار ادا کریں گیں، ہماری ایسوسی ایشن، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت راولپنڈی، اسلام آباد کے صحافیوں کے لیے تربیت ورکشاپس کروائیں جائیں جس سے صحافتی تربیت میں مزید مدد ملی گی, پیجا کے جنرل سیکرٹری محمد نعمان قدوس نے کہا کہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا تعلق بھی میڈیا سے ہے اور وہ میڈیا کے مسائل بہتر سمجھتے ہیں، نگران حکومت میں جھوٹ اور سچ کے درمیان فرق کو سمجھانے اور رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہ میڈیا کا اور وزارت اطلاعات کا فرض اور زمہ داری ہے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبران آپ سے تعاون جاری رکھی گیں اور نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی، و سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد ،پی آئی او ڈاکٹر طارق محمود خان سے نگران حکومت کے دوران اور الیکشن کے وقت صحافیوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کی امید رکھتے ہیں، پیجا کے وفد میں چیئرمین ناصر خان خٹک، جنرل سیکرٹری محمد نعمان قدوس ، فنانس سیکرٹری سلمیٰ ملک، نائب صدر ضمیر حسین، سیکریٹری انفارمیشن نوابزادہ شاہ علی، جوائنٹ سیکریٹری ناصر سلیم، راجہ طاہر محمود، سیکریٹری انفارمیشن، اراکین مجلس عاملہ مشتاق احمد، نوید ملک، شیر خان ، تبسم ہارونی و دیگر شامل تھے