پی ڈبلیو ڈی نےلفٹوں کو بند کر دیا ،وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (سی این پی ) شہید ملت سیکرٹریٹ کی لیفٹیں، 2006 میں لگائی گئی دو ٹھیک باقی خراب، ڈی جی پی ڈبلیو ڈی نے مینٹیننس کروانے کی بجائے لفٹوں کو بند کر دیا گیا ۔ شہید ملت سیکرٹریٹ کی جانب سے متعدد شکایات کے باوجود کچھ نہ ہوا وفاقی سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش اچانک شہید ملت سیکرٹریٹ پہنچ گئے اور پی ڈبلیو ڈی پر اظہار بر ہمی کیا ۔ وفاقی سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے گز شتہ روز شہید ملت سیکرٹریٹ اسلام آباد اچانک دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے عمارت میں نصب لفٹوں کا معائنہ کیا دو ٹھیک باقی خراب تھیں۔ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو ڈی جی پی ڈبلیو ڈی اور ان کے مینٹیننس سٹاف نے بریفنگ دی کہ لفٹیں 2006 میں لگائی گئی تھیں اور ضرورت سے زیادہ استعمال اور دیکھ بھال کے مسائل کی وجہ سے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے لفٹوں کو بند کر دیا گیا ہ تھا جس پر انھوں نے اظہار براہمی کر تے ہوئے کہا کہ آج تک ان کو تھیک کیوں نہ کیا گیا جس پر ۔ ڈی جی پی ڈبلیو ڈی نے سیکرٹری کو مزید بتایا کہ فرانسیسی کمپنی کے ماہرین کی ٹیم لفٹوں کا معائنہ کر رہی ہے جو لفٹوں کو تبدیل کرنے کی صورت میں مشورہ دے گی۔ وفاقی سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ نے کہا کہ کسی بھی خرابی یا حادثات کو روکنے کے لیے لفٹوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ اتھارٹی کو عمارت میں فوری طور پر تین نئی لفٹوں کی خریداری کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ معائنہ کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ نے عمارت کا معائنہ بھی کیا اور ڈی جی پی ڈبلیوڈی کو ضروری مرمت کرنے کی ہدایت کی جس میں بہتری کی ضرورت ہے اور ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید برآں سیکرٹری ہاؤسنگ نے یہ بھی ہدایت کی کہ بلڈنگ مینجمنٹ مینٹیننس کا شیڈول مرتب کرے اور عمارت کے تمام معائنے اور مرمت کا ریکارڈ رکھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ وقاص علی محمود، ایڈیشنل سیکریٹری، اشفاق گھمن، سینئر جوائنٹ سیکریٹری اور وزارت ہاؤسنگ کے دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔