فیڈرل سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی رحمان علی باجوا کا رہائی کے بعد راولپنڈی اسٹیشن پر فقیدالمثال استقبال

اسلام آباد(سی این پی)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کےچیف کوآرڈینیٹر اور سربراہ فیڈرل سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی رحمان علی باجوا کا رہائی کے بعد راولپنڈی اسٹیشن پر فقیدالمثال تاریخی استقبال کیا گیا، استقبال میں اگیگا (فیڈرل) کے قائدین سمیت فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے ممبران اور سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،رحمان علی باجوا نے اس موقع پر مختصر خطاب کیا اور استقبال میں آنے ھوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ،رحمان علی باجوہ نے فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی اور فیڈرل کی تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے رحمان علی باجوا کی غیر موجودگی میں رحمان علی باجوا سمیت دیگر قائدین کی گرفتاری کے خلاف فیڈرل میں آواز بلند کی ،رحمان علی باجوہ نے دوران اسیری میں ھونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا ،انہوں نے بتایا کہ محترمہ مریم نواز بی بی سے اھم میٹنگ ھوئ جس میں انہوں نے سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ھے، رحمان علی باجوا اور دیگر قائدین پر امید ہیں کہ انشاءاللہ جلد تمام مطالبات منظور ھوں گے اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو گا ،رحمان علی باجوہ نے تمام سرکاری ملازمین کو متفق اور متحد رہنے کی تلقین کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اسی اتفاق و اتحاد کے ساتھ پر امن رہتے ہوئے انشاءاللہ اپنے جائز اور عائینی حقوق کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے،اس موقع پر لیبر یونیٹی آف آئیسکو کے صدر عاشق خان نے بھی اپنے مختصر خطاب میں تمام ملازمین کو متحد اور پر امن رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا اور زبردست الفاظ میں رحمان علی باجوا سمیت دیگر رہائی پانے والے قائدین کو خراج تحسین پیش کیا ۔