راولپنڈی (امتثال بخاری سے)پاکستان مسلم لیگ(ن) راولپنڈی سجاد خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی لوٹ کر آئی ہے، یہ پاکستان کا اصلی اور جمہوری چہرہ واپس آیا ہے، یہ2018ء کا ترقی کرتا پاکستان واپس آ یا ہے،مسلم لیگ(ن)نے اپنے دور اقتدار میں ملک سے دہشتگردی،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ،ایٹمی طاقت، میٹروبسیں،میٹرواورنج ٹرین،موٹروے،سڑکوں کے جال بچھائے ،سی پیک سمیت بڑے میگا پرجیکٹس سابق وزیراعظم کے مرہون منت ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی سے لاہور جاتے ہو ئے مسلم لیگی کارکنوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہزاروں کارکنوں کی قیادت کرتے ہوئے لاہور گئے،اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن ) پاکستان کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر بلوچستان صدال خان ناصر، راہنما مرزا منصور بیگ سمیت دیگر راہنما بھی تھے
قبل ازیں انھوں نے مسلم لیگی کار کنوں کو ناشتہ کروایا اور لاہور جاتے ہوئے پچاس سے زیاد بسوں اور دیگر گاڑیوں میں میں سوار کار کنوں کو دن کا کھانے کے پیکٹ بنا کر دیئے مرزا منصور بیگ نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے تھے مگر نام نہاد ریاست مدینہ کے دعویداروں نے اپنے دور میں نوجوان نسل میں ناچ گانا متعارف کرایاتھا اور نوجوان اور بچیوں کا اخلاق تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا،اب عوام کی محبت سے ہرطرف نوازشریف ہی نوازشریف نظر آ رہاہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کے راہنما و امیدوار حلقہ این اے 60 سجاد خان نے کیپٹل نیوز پوائنٹ سے گفتگو کرتی ہوئے کہا کہ قائدمسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف پاکستان کیلئے تعمیرو ترقی وخوشحالی کی کنجی اور واحدچوائس ہیں،اُن کی پاکستان آمدمشکلات میں گھری عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے،سابق وزیراعظم کوقوم4سال بعد عزت، تکریم،احترام سے وطن واپسی اور پاکستان کی سیاست میں شاندار دبنگ انٹری پرمبارکبادپیش کرتی ہے، قائد نوازشریف کا عجز اورصبر تھا جس کا اللہ رب العزت نے آج پھل دیا۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کے راہنما و امیدوار حلقہ این اے 60 سجاد خان نے مزید کہاکہ یہ کوئی ا تو اس کو ہٹانے اور مٹانے کی خواہش رکھنے والے کہیں نظرنہیں آ رہے،”بیشک اللہ رب العزت جسے چاہے عزت دے”۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کوجس طرح2018ء کے انتخابات میں ناک آئوٹ کرکے میدان سے باہر کیاگیا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے،لیکن قائدنوازشریف2018ء میں ملک دشمن سازشوں کے ذریعے جہاں پر تعمیروترقی وخوشحالی کاسفر زبردستی ختم کیاگیاتھا وہی سے انشاء اللہ دوبارہ شروع کرکے واپس اسی حال میں لے کر آئیں گے ۔