اسلام آباد میں چھ ماہ کے دوران 163 اشتہاری سمیت1900 ملزمان گرفتار کئے گئے

اسلام آبا د(سی این پی) اسلام آبادکیپیٹل پولیس انڈسٹر یل ایریازون نے گزشتہ چھ ما ہ کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث163اشتہاری مجرمان سمیت1900ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 29مسروقہ گا ڑ یا ں،59 مو ٹر سائیکلوں سمیت بڑی مقدار میں منشیات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرلیاگیا،گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں 3381مقدمات درج کئے گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر نا صر خا ں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوںاور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انڈسٹر یل ایر یا زون نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے گزشتہ چھ ما ہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث163مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران سمیت دیگر جرائم میں ملوث 1900ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھوں روپے مالیت کی29 مسروقہ گا ڑ یا ںاور59 موٹرسا ئیکلوں سمیت94.33کلو گرام چرس،7.7کلو گرام ہیروئن اوروارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 177پستول اور04 عدد رائفلیں معہ ایمو نیشن برآمدکیا گیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، راہزنی کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈولفن اور فالکن سکواڈز کو مزید سہولیات کے ساتھ مزید متحرک کر دیاگیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک چیز اور سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا “پکار- “15پر فوری اطلاع دیں تاکہ شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا یا جاسکے۔