کسٹم حکام کی بڑی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کسٹم کا سمگلروں کے خلاف کریک ڈاوان ،کروڑں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی، کلکٹر کسٹم اسلام آباد آصف ہرگن کی ہدایت پر ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم مریم خالد کی قیادت میں انٹی سمگلنگ سکوارڈ نے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاوان کلکٹر کسٹم اسلام آباد آصف ہرگن کو اطلاع ملی تھی کہ کروڑں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ٹرکوں میں سمگل کیا جا رہا ہے جس پر ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم کی قیادت میں انٹی سمگلنگ سکوارڈ نے موٹروے انٹرچینج کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے تین ٹرک قبضہ میں لے لی چیک کر نے پر ان ٹرکوں سے تقریبا دو کروڑ سے زائد مالیت کا سامان ضبط کر لیا سامان میں سٹیل کوائلز پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کپڑا اور ٹائر شامل ہیں تین ٹرک بھی قبضہ میں لے لیے گئے ہیں کسٹم نے سامان قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی کلکٹر کسٹم نے کی کارکر دگی سہراتے ہوئے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاوان جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے