اسلام آباد(سی این پی) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا 12 نومبر بروز اتوار آبپارہ چوک تا امریکی سفارتخانہ آزادی فلسطین ریلی کے اعلان پر، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی زیر صدرت مرکزی دفتر ایم ڈبلیو ایم میں آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے کور کیمٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی شوری عالی کے رکن علامہ اقبال حسین بہشتی، صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، صدر ایم ڈبلیو ایم کے پی کے علامہ جہانزیب جعفری، مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف علی جانی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری، مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان کے علامہ عیسیٰ امینی اور ضلعی صدر اسلام آباد اسداللہ چیمہ سمیت راولپنڈی اسلام آباد اضلاع کے ذمہ داران اور ایم ڈبلیو ایم یوتھ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">