پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا قائد صحافت و صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ کو خراج تحسین

اسلام آباد(سی این پی) گزشتہ دنوں پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے کابینہ اجلاس میں جڑواں شہروں کے سینئر صحافیوں کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف انہیں شیلڈ دینے کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس حوالے سے شلیلڈ دینے کی تعارفی تقریب قائد صحافت و صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ کے اعزاز میں نیشنل پریس پریس کلب اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔

جس میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب انور رضا، فنانس سیکریٹری نیئر علی، سابق جنرل سیکریٹری و سینئر اینکر پرسن علی رضا علوی، سینئر صحافی نوابزادہ خورشید نے خصوصی شرکت کی اور اظہار خیال کیا، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ قلم کے مزدوروں کی ستائش کرنا بہت ضروری ہے پیجا نے اس چیز کا بیڑا اٹھایا ہے جو کہ خوش آئند ہے، پیجا کے تمام عہدے داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر چیئرمین پیجا ناصر خٹک نے کہا کہ افضل بٹ ہمارےلیڈر ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں انکے گروپ کا حصہ ہوں، افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں نے اپنی حقوق کی جنگ لڑی ہے، ملک کے آخری کونے میں بیٹھے صحافی کو بھی یقین ہے کہ افضل بٹ انکی آواز بنے گا۔

صدر پیجا عمران جنجوعہ نے کہا کہ وہ شعبہ کبھی پھل پھول نہیں سکتا جہاں سینئرز کی عزت نہیں کی جاتی، جن سینئرز نے مشکل ترین حالات میں بھی صحافت کا وقار قائم رکھا وہ ہمارے ہیروز ہیں، شعبے میں نئے آنے والے سینئرز کی رہنمائی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

علاوہ ازیں پیجا کے عہدے داران نے قائد صحافت افضل بٹ کی سالگراہ کی موقع پر انہیں مبارک دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ تقریب میں پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خٹک، صدر راجہ عمران جنجوعہ ، جنرل سیکرٹری محمد نعمان, فنانس سیکرٹری سلمی ملک, نائب صدور روبینہ شاہین، ضمیر حسین ضمیر، نعیم منہاس، جوائنٹ سیکرٹریز راجہ طاہر محمود ، ناصر سلیم، انفارمیشن سیکرٹری نوابزادہ شاہ علی، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری راجہ رخسار احمد، اراکین مجلس عاملہ حمیرا ارشد، توقیر خان ، فرمان فیروز ، کریم خان ، یاسر اقبال ، شیر خان ، تبسم ہارونی ، راجہ نوید حسین، ملک نوید آصف اور مشتاق احمد ملک شریک تھے