صحافی کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا،وارث خان تھانہ میں مقدمہ درج

راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقہ بے نظیر بھٹو ہسپتال کے قریب چوری کی واردات، نامعلوم چور صحافی کا قیمتی موٹر سائیکل لے اڑے واقعہ کی اطلاع کے بعد تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طور پر ناکہ بندی کی تاہم نامعلوم چور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو چکے تھے

پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے صحافی محمد شیرنے بتایا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل نمبر Akk3220 پر سوار ہو کر بے نظیر ہسپتال ایا موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی ، پولیس نے صحافی محمد شیر خان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ وارث خان ملک نصیر نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے تاہم ناکہ بندی کی جا چکی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا