ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے نئے ترقی یاب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حاکم خان کو رینک لگا ئے

اسلام آبا د(سی این پی)ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے نئے ترقی یاب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حاکم خان کو رینک لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں نئے عہدے پر ترقی پانے والے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حاکم خان کے اعزاز میں رینک لگانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تقریب کے دوران سی پی او ہیڈکوارٹرز حسن رضا کے ہمراہ نئے ترقی پانے والے ڈی ایس پی حاکم خان کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے کے رینک لگائے ،ان کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سروس میں محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے امید کرتاہوں کہ قانون کے یکساں نفاذ ،میرٹ کی پاسداری اوربہترین سروس کی فراہمی سے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں، انہوں نے مزیدکہاکہ تمام سینئر افسران بہترین قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ماتحت عملے سے بہتر ین کارکردگی لیں تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں،پولیس فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں سینئرافسران کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے افسران پیشہ وارانہ خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت کواپنا شعار بنائیں ، جرائم کے قلع قمع کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلائیں،اس موقع پر نوترقی پانے والے نئے ایس پی حاکم خان نے آئی سی سی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ عوامی خدمت اور تحفظ کے اصولوں کے مطابق پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے پولیس فورس کی بہتری اور دیگر امور کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ،ایس پی حاکم خان اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بطور اے آئی جی انوسٹی گیشن اینڈ کمپلینٹس اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔