اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا انچارج بنانا احسن اقدام ہے،رانا محمود

اسلام آباد(سی این پی) سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا انچارج بنانا خوش آئند ہے۔ سابق وزیر خزانہ ایک منجھے ہوئے تجربہ کار سیاستدان ہیں۔ قائد مسلم لیگ کا ان پر مکمل اعتماد ثابت کرتا ہے کی اسحاق ڈار پارٹی میں کتنے اہم ہیں۔ مسلم لیگ فرانس کے جنرل سیکریٹری رانا محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ہی پاکستان کے شاندار مستقبل کی ضمانت ہے۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔ رانا محمود نے کہا کہ انتقام کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ میاں نواز شریف نےاپنے پہلے ہی جلسے میں بدلے کی سیاست کی نفی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی ذات اور اپنے خلاف جھوٹے مقدمات اور سزاوں کے باوجود اپنے ملک پاکستان کے بارے میں سوچتے ہیں۔ میاں شہباز شریف کی طرف سے سینیٹر اسحاق ڈار کی الیکشن سیل کے انچارج کے فیصلے سے پوری جماعت متفق ہے۔ اسحاق ڈار ایک انتہائی زیرک سیاستدان ہیں اور پاکستان کے لئے ان کی خدمات ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں