اسلام آبا د(سی این پی)موٹرو ے پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون ، چھچ انٹرچینج کے قریب کاروائی کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کو پکڑا جس میں کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا لے جایا جارہا تھا اور ملزمان کو حراست میں لے لیا۔غیر قانونی (نان کسٹم پیڈ) 403 تھان کپڑا برآمد کیا گیا ہے ،مشکوک پک اپ کی اطلاع موٹروے پولیس کے پاس موجود تھی اور اس کی تلاش جاری تھی۔ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید قانونی کاررائی کے لیے برآمد شدہ کپڑا بمعہ ملزم اور پک اپ کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">