راولپنڈی(سی این پی)موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کینٹ سرکل پولیس کی موثر کاروائی، گزشتہ ماہ میں بائیک لفٹر گینگز کے 41 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ 91 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے 10 ملزمان محسن، شہزاد، تیمور، وقار، ندیم، وسیم، محسن، شہروز، لقمان، اور عثمان کو گرفتار کرکے 25 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے، نصیر آباد پولیس نے 15 ملزمان بلال، امان، واجد، جہانزیب، شاہد، وقاص، رحمان، عثمان، اویس، محسن، آصف، شاہد، صدام، حسن اور سعیدکو گرفتار کرکے 24 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے، کینٹ پولیس نے 04 ملزمان عزیز اللہ، ثاقب، خالد اور سہیل کو گرفتار کرکے 23 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے، آراے بازار پولیس نے 05 ملزمان ریحان، اظہر، توقیر، غلام علی اور سہیل کو گرفتار کرکے 14 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے، ویسٹریج پولیس نے 07 ملزمان حماد، رفیع، امان اللہ، ریحان، شہریار، حمزہ اور مظہرکو گرفتار کرکے 05 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ڈی پی او کینٹ سرکل انعم شیر اور ایس ایچ اوز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر موٹر چوری کی روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس سے موٹر سائیکل چوری کی میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی میں اضافہ ہوا ہے۔