راولپنڈی(سی این پی)کوٹلی ستیاں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے دو جعلی ڈاکٹر گرفتار کرلیا،ملزمان خود کو سرکاری ڈاکٹر ظاہر کرتے تھے، ملزمان فری میڈیکل کیمپ کے نام پر شہریوں سے رقم بٹور رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر اور اسلم کے نام سے ہوئی،ملزمان سے مختلف قسم کی ادویات، جعلی پرچیاں اور پمفلٹ برآمدکرلیا،ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹلی ستیاں میں مقدمہ درج کرلیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،شہریوں کی جان سے کھیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">