اسلام آباد(سی این پی) نیشنل پریس کلب اور پناہ کے اشتراک سے این پی سی کے ممبران اور انکی فیملیز کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلےمیں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیکل میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں اس ہیلتھ میلے میںصدر پناہ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی سربرائی میں 20سے زیادہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک ہزار سے زائدصحافیوں اور انکی فیملیز کا مفت معائنہ کیا، اس کے علاوہ ممبران اور انکی فیملیز کے ایچ بی اے 1 سی، بی ایس ایف ،بی ایس آر، مجموعی کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائڈز، یورک ایسڈ، پروٹین کریٹینین تناسب، پیڈوگرافی، فٹ ڈوپلر، بایوتھیسیومیٹری، بی ایم آئی ، بی ایم ڈی (ہڈیوں کی کمیت کثافت)، ای سی جی، 2 ڈی ایکو ، الٹرا ساونڈ، ہیپاٹائٹس بی اور سی اسکریننگ ٹیسٹ مفت کئے گئے، جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، اس موقع پر جسمانی ورزش کے طریقوں کا عملی مظاہرہ اور شرکاء کوصحت مند خوراک کے حوالے سے بھی رہنمائی بھی فراہم کی گئی
اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی المطفیٰ ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا عزم ہے، اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،پناہ کے صدر ڈاکٹر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی نے کہا کہ پناہ دل کی بیماریوں کے خاتمے اور عوام مین شعور کی فراہمی کیلئے گذشتہ چار دہائیوں سے عملی جدوجہد کر رہی ہے، صحافی معاشرے کی اٰنکھ اور کان ہوتے ہیں جن کی صحت بہت عزیز ہے
اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ اس میدیکل میلے کے انعقاد کا کریڈٹ پناہ کو جاتا ہے جنہوں نے یہ آئیڈیا ہمارے ساتھ شیئر کیا،ڈاکٹر کرنل (ر) شکیل مرزا کے پناہ میں شمولیت کے بعد اس میں نئی روح پھونک دی ہے، پناہ آج ایک ہسپتال میں منتقل ہوتا ہوا نظر آیا ہے،پناہ نہ صرف میڈیکل کیمپ لگاتی ہے بلکہ نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے کیلئے بجٹ کے دنوں میں تمباکو پرٹیکسز میں اضافے کیلئے تگ و دو کرتی بھی نظر آتی ہے، میڈیکل میلے کے انعقاد پر صدر پناہ، ڈاکٹر جنرل مسعود الرحمان کیانی، جنرل سیکرٹری چوہدری ثناء اللہ گھمن اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اتنا شاندار میلہ سجایا، پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی صحافتی برادری پناہ کا مضبوط بازوہے،ہمیں اس بات کا بھی احساس ہے کہ یہ لوگ اپنی مصروفیت کی وجہ سے اپنی صحت کو بہت زیادہ نظر انداز کرتے ہیں۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے صحافیوں اور ان کی فیملیز کے لیے ہیلتھ میلے کا انعقاد کیاہے،صدراین پی سی انور رضا نے کہا کہ صحافی برادری اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی انجام دہی کے باعث اپنی صحت پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے پاتے
نیشنل پریس کلب اپنے ممبران کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے، آج کا میڈیکل میلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، میڈیکل میلے کے اختتام پرمہمان خصوصی چیئرمین المصطفیٰ ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر این پی سی انور رضااور میڈیکل میلے میں خصوصی تعاون کرنے والے اداروں نبی قاسم، ہلٹن، ویرک، شاہین ہیلتھ پلس، فارمیو کو یادگاری شیلڈز دی گئیں جبکہ ڈاکٹرحضرات، انتظامیہ اور شرکاءکو سرٹیفیکیٹ دیئے گئے جن میں این پی سی کی فنانس سیکرٹری نیئر علی، آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،اظہار خان نیازی، مدثر چوہدری، کامران حمید، راحیل رزاق خان، جاوید اے ملک، سدھیر احمد کیانی، امجد یوسف زئی، اطہر جمیل، راشد محمود ملک، منصور احمد، عتیق، نعیم خان، محمد شہزاد و دیگر شامل ہیں۔