اسلام آباد(سی این پی) آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن مری کے جنرل سیکرٹری سہراب احمد عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال کر منافع کمانے میں مصروف ہے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ گندم کا سرکاری ریٹ کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے تاکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کمانے کا موقع مل سکے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خواجہ ظفراقبال ، راحت علی خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہراب احمد عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا چلا جا رہا ہے،حکومت عوام پر مہنگائی کا صورت میں ظلم ڈھا رہی ہے، حکومت کسانوں سے 3900 روپے میں خریدی جانیوالی گندم 4700 روپے میں دے رہی ہے اور800 روپے منافع کما رہی ہے، حالانہ کہ ماضی میں حکومتیں ہمیشہ گندم پرسبسڈی دیتی رہی ہیں جس کا فائدہ عوام تک پہنچتا تھا مگر موجودہ نگران وفاقی و صوبائی حکومت پنجاب نےگندم پر عوام کو سبسڈی دینے کے بجائے اسے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہےجو کہ نہ صرف شرمناک بلکہ انتہائی افسوسناک امر ہے، اس موقع پر خواجہ ظفراقبال نے کہا کہ حکومت عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے سے باز رہے،کرپشن محکمانہ سطح پر ہوتی ہے کوئی ڈیلر یا دوکاندار کرپشن نہیں کر سکتا،راحت علی خان نے کہا کہ حکومت مافیاء کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ائے روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،عوام پر نوکریوں اور روزگار کے دروازے تو پہلے ہی بند ہیں اب ان کیلئے روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے، حکومت سبسڈی بے شک نہ دے مگر گندم کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ نہ کرے تاکہ غریب آدمی اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کما سکے،انہوں نے نگران وزیر اعظم، آرمی چیف اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ عوام کی حالت پر رحم کھائیں اور گندم کی قیمتوں میں فورا” کمی کر کے غریب عوام کی دعائیں لیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">