میر پور آزاد کشمیر کے صحافیوں کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نمائندہ وفد کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ

میر پور آزاد کشمیر کے صحافیوں کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نمائندہ وفد کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ
اسلام آباد(سی این پی)میر پور آزاد کشمیر کے صحافیوں کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نمائندہ وفد کو شاندار استقبالیہ دیا ، سابق فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد و صدر اکرا صغیر چوہدری کی زیر قیادت وفد میں چئیرمین اکرا رانا کوثر علی ، سابق سینئر نائب صدر این پی سی ڈاکٹر سعدیہ کمال، فنانس سیکرٹری اکرا احسان بخاری، سینئر نائب صدر اکرا بلال شیخ، سینئر صحافی اے ڈی عباسی،بی بی سی نیوز سے سینئر کارسپانڈنٹ شہزاد ملک، سیکرٹری اطلاعات اکرا شمس نیازی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری اکرا رانا عدنان، اے پی پی سے متحرک خاتون صحافی، حنا درانی، صنم جونیجو، ام سلمہ،نوجوان صحافی و جی ٹی وی کے رپورٹر فیصل نیازی و عافیہ نصیر۔ سینئر کانٹینٹ پروڈیوسر ڈان نیوز نوید احمد اور 24 نیوز سے خالد عباسی شامل تھے ۔

صغیر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں آزاد کشمیر بلخصوص میر پور کے صحافیوں کا بڑا کلیدی کردار ہے جو کشمیر کے ایشو کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ صغیر چوہدری نے کہا کہ میر پور کے صحافیوں نے نیشنل پریس کلب کی تعمیر ترقی میں بھی بہت اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ صغیر چوہدری نے کہا کہ میر پور سمیت پورے آزاد،کشمیر میں بجلی کے زائد بلوں سے متعلق جو ہڑتال ۔جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اس ڈوبی ہوئی معیشت کو مزید نقصان پہنچ رہا ہے اس لئے اس ایشو کو جلد از جلد حل ہونا چاہئیے جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومت کو مل کر اس اہم اور حساس نوعیت کے ایشو پر سنجیدگی سے مل بیٹھ کر غور کرنا چاہئیے ۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے صحافیوں کو بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ میڈیا ایکسپریس کے زیر اہتمام تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف صحافی سردار شہزاد نے انجام دئیے جبکہ تقریب میں وزیر برقیات آزاد کشمیر چوہدری ارشد ۔ ڈپٹی کمشنر میر پور چوہدری یاسر ریاض تاجر رہنما چوہدری محمود۔ مرکزی صدر یونین آف جرنلسٹس حافظ محمد مقصود ، سینئر صحافی الطاف حمید راؤ ، سابق ممبر گورننگ باڈی پریس فاؤنڈیشن ، سابق صدر کشمیر پریس کلب ارشد بٹ ، چیف ایڈیٹر سردار شہزاد عزیز ، گروپ ایڈیٹر میڈیا ایکسپریس سردار اسامہ زاہد عزیز دیگر نے خطاب کیا ۔ ایڈیٹر عمر تقویم الحسن ، سابق جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب میرپور راجہ سہراب خان ، ڈاکٹر قاضی زبیر ، سرپرست اعلیٰ چنار پریس کلب اسلام گڑھ (رجسٹرڈ) چوہدری عبدالرشید نیازی، ملک عامر اعوان ، ایس اے بخاری ، ظہور رشید ، آصف محمود چوہدری ، خواجہ غضنفر ، محمد وقاص مغل ، زاہد بشیر چوہدری ، عمران چوہدری ، راجہ شفاقت ، ساجد نزیر ، تنویر بٹ ، راجہ دانیال خادم ایڈووکیٹ ، کامران تاج ، محمد عرفان ، محمد اکرام ، ہمایوں مرزا ، افراسیاب علی چوہدری ، یاسر مسعود راجہ ، راجہ جمیل ظہور ، واصف اقبال ، راجہ ساجد محمود و دیگر نے بھی شرکت کی نیشنل پریس کلب کے صحافیوں نے کمشنر میر پور سے بھی ملاقات کی جبکہ چوہدری آفتاب کی جانب سے بھی میزبانی کی گئی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ دربار عالیہ میاں محمد بخش کھڑی شریف حاضری دی ۔پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی ۔اس موقع پر صحافیوں کے وفد نے سجادہ نشین کھڑی شریف پیر میاں محمد عمر بخش کے گھر میں میاں آفتاب سے ملاقات کی جہاں پروفیسر قاضی زبیر نے پئر میاں محمد بخش کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ میاں آفتاب کی جانب سے صحافیوں کو میاں محمد بخش کی سوانح عمری پر تحریر کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا ۔آخر میں صغیر چوہدری سمیت وفد میں شامل تمام صحافیوں نے پرتکلف اور شاندار میزبانی پر سردار شہزاد۔ کامران تاج و دیگر تمام احباب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔