اسلام آباد(امتثال بخاری سے)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں ایف ایم ٹی آئی نرسز چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پردسویں روز بھی سراپا احتجاج، انتظامیہ کی لاتعلقی اور بے حسی عروج پر ،نرسز مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کے لئے پرعزم، تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں ایف ایم ٹی آئی نرسز نے دسویں روز بھی ایڈمن بلاک کے سامنے چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی ودیگر بنیادی مسائل کے لئے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، اس موقع پر نرسز راہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ہماری تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ ہم شدید پریشان اور معاشی بدحالی کا شکار ہیں جبکہ انتظامیہ اور وزرات صحت کبھی لیٹر لیٹر اور کبھی فائل فائل کھیل رہی ہے اور نرسز کی تنخواہیں اور دیگر بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے کوئی سنجیدہ حکمت عملی نہیں اپنائی گئی پ،مز انتظامیہ اور وزرات صحت کی نااہلی عروج پر ہے ،کسی کو ہمارا کوئی احساس نہیں ہے کہ ہم گزشتہ چار ماہ سے بنا تنخواہوں کے کیسے گذارہ کررہے ہیں ،نرسز راہنماؤں نے اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنی سروسز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج جاری رکھنے اعلان کیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">