اسلام آباد (سی این پی) حاجی گلفراز سینئررہنما مسلم لیگ ن کے ڈیرہ پر انتخابی مہم کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابقہ ایم این اے انجم عقیل خان، سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی، چوہدری واجد ایوب سمیت دیگر قائدین مسلم لیگ ن نے شرکت کی ،اجلاس میں شریک سید ذیشان علی نقوی امیدوار برائے ایم این اے حلقہ 46 نے اپنے خطاب میں کہا مشاورتی اجلاس کا مقصد ناراض ممبران کو راضی کرنا ہے. پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط کرنا ہے. پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی اس کو سپورٹ کرنا ہے. پارٹی کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھنا ہے. حکومت مسلم لیگ ن کی بنے گی اور ترقیاتی کام کرے گی. پہلے سے زیادہ ہم علاقے کی بہتری کے لیئے کام کریں گے. شہری اور دیہی تقسیم کو ختم کریں گے. اسلام آباد کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا بہترین دارلخلافہ بنائیں گے. ہم ذاتی مخالفت نہیں کریں گے کسی کی ٹانگیں نہیں کھینچیں گے. اور تمام قائدین اور کارکنان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے جس بھی امیدوار کو پارٹی قیادت چنتی ہے اس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">